سرکاری ملازمتوں پر تقررات کیلئے جاب کیلنڈر جاری کیا جائے

   

وزیر مال سرینواس ریڈی سے پروفیسر کودنڈا رام کی نمائندگی
حیدرآباد 11 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ جنا سمیتی سربراہ پروفیسر کودنڈا رام نے رکن کونسل ادنکی دیاکر کے ہمراہ وزیر مال پی سرینواس ریڈی سے ملاقات کی اور مخلوعہ سرکاری جائیداوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے آئندہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے واضح جاب کیلنڈر کی اجرائی پر زور دیا۔ سرینواس ریڈی و چیف منسٹر کے مشیر وی نریندر ریڈی موجود تھے ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مسائل سے واقف کرایا اور کہا کہ نوجوانوں کو وعدہ کے مطابق سرکاری جائیدادوں پر تقررات کا انتظار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقررات کے سلسلہ میں حکومت کو واضح پالیسی اختیار کرنی چاہئے۔ تاخیر کی صورت میں نوجوانوں میں بے چینی اور مایوسی کا اندیشہ ہے ۔ پروفیسر کودنڈا رام نے گروپ I جائیدادوں پر تقررات کا عمل جلد مکمل کرنے کی خواہش کی اور قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کا مشورہ دیا۔1