سری لنکا : جلد انتخابات نہ ہوئے تو بغاوت ہوگی:بودھ بھکشو

   

کولمبو: سری لنکا کے ایک مشہور بودھ بھکشو اور بودھ مندر کے سربراہ نے منگل کے روز شائع ہونے والے تبصرے میں متنبہ کیا کہ اگر ملک میں کل جماعتی حکومت کے قیام کے بعد چھ مہینے کے اندر انتخابات نہیں کرائے گئے تو ملک بھر میں لامحالہ عوامی بغاوت ہو گی۔’دی ڈیلی مرر’ کی رپورٹ کے مطابق، مہنتالے راجماہ وہار کے سربراہ اور بودھ بھکشو ولاہنگنوے دھمرتھنا تھیرا نے یہ بات پیر کے روز وزیر اعظم دنیش گنوردھنے کے مندر کے درشن کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اس قابل رحم صورتحال کا ذمہ دار وزیر اعظم اور حکومت میں شامل دیگر تمام افراد کو ٹھہرانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹیوں کی تنظیم نو اتنی اہم نہیں ہے ۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے ۔بھکشو نے کہا، سیاستدان سابق لیڈروں اور صدور کے بیٹوں اور دیگر رشتہ داروں کو صدر کی کرسی سنبھالنے اور پھرسے اقتدار سنبھالنے کے واسطے نامزد کرنے کے لیے اسٹیج تیار کرنے نے میں مصروف ہیں۔