سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

   

کولمبو : سری لنکا کی حکومت نے ملک میں پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے ایندھن اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ حکومت کے اس اقدام کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سے مہنگائی بڑھے گی۔بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 20-24 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-38 فیصد کا فوری اثر ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ٹرانسپورٹ اور دیگر سروس چارجز پر نظر ثانی کی بھی منظوری دی ہے ۔ وجیسیکرا نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کے لیے لوگوں کو گھر سے کام کرنے کی ترغیب دے گی ۔