سریندھی فٹبال دکن کلب وشاکھا پٹنم کا آغاز

   

حیدرآباد : ہندوستانی فٹبال کے لیے ایک اچھی تبدیلی میں سریندھی فٹبال دکن کلب کا آغاز ہوا ہے ۔ جس سے ہندوستانی کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے زیادہ مواقع ملنے کا امکان ہے ۔ کلب کے آغاز کی تقریب میں وزیر اسپورٹس آندھرا پردیش ایم سرینواس راؤ اور رکن اسمبلی ایم وینکٹ پرتاپ اپا راؤ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ وزیر اسپورٹس نے کہا کہ انہیں وشاکھا پٹنم میں اس قدر بڑے پیمانے پر فٹبال کلب کے آغاز پر خوشی ہورہی ہے ۔ پرتاپ اپا راؤ نے کلب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کلب کو وشاکھا پٹنم سے شروع کرتے ہوئے سریندھی ایجوکیشنل گروپ کی کوشش کو کامیاب بنا رہی ہے ۔ اس تقریب کے بعد نووٹیل وشاکھا پٹنم میں لانچنگ ایونٹ کا انعقاد بھی عمل میں آیا جہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رام موہن راؤ ( آئی اے ایس ) چیرمین وشاکھا پٹنم پورٹ ٹرسٹ نے شرکت کی ۔ دیگر شرکاء میں کشال داس جنرل سکریٹری اے آئی ایف ایف ، سونادودھار سی ای او لیگس اے آئی ایف ایف شامل ہیں ۔ سریندھی کلب شوقیہ یا غیر پیشہ وارانہ انداز میں کھیلنے والوں کو اچھے کھلاڑی بنانے کی کوشش کرے گا ۔۔