سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کیلئے اُکسانے کا الزام

   

سلمان خان ، کرن جوہر ، ایکتا کپور سمیت 8 کیخلاف کیس درج
ممبئی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس نے ابھی تک تقریبا 9 افراد کے بیان درج کئے ہیں۔ خودکشی کے اس معاملے میں بہار کے مظفر پور میں سلمان خان سمیت 8 فلمی ہستیوں پر کیس درج کیا گیا ہے۔ان پر سشانت کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام ہے۔سدھیر اوجھا نے سلمان خان سمیت فلم ساز کرن جوہر، آدتیہ چوپڑا، ایکتا کپور، سنجے لیلا بھنسالی، ساجد ناڈیاوالا سمیت آٹھ کو ملزم بنایا ہے۔شکایت میں لکھا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت بہار کے رہنے والے تھے اور اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے انہوں نے انڈسٹری میں اچھی خاصی جگہ بنائی تھی۔ اس لئے سبھی ملزم سشانت کے خلاف سازش رچ کر فلموں سے محروم کرنے کی کوشش کی۔دائر مقدمے کے مطابق کرن جوہر اور آدتیہ چوپڑا نے سشانت کی فلم پانی کی ریلیز روکنے کی سازش کی۔ ان تمام حالات میں سشانت نے یہ قدم اٹھایا۔ اس معاملے میں سماعت کیلئے 3 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔