سعودی عرب اسرائیل کی مدد لے سکتا ہے ، ٹرمپ

   

واشنگٹن 17 اکتوبر (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیل کی فوجی مدد قبول کرسکتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب سعودی مفادات کو نشانہ بنانے حوثیوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی پیش کردہ مدد قبول کرلینی چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں سعودی عرب کو ایسا کرنا چاہیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اس پر بات کی ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاض اس تجویز سے اتفاق کرسکتا ہے۔ٹرمپ کے مطابق اسرائیل سعودی عرب کیلئے مددگار ثابت ہوا ہے اور ان کے خیال میں سعودی عرب اسرائیلی تعاون قبول کرنے پر آمادہ ہوسکتا ہے۔