واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو کہا ہیکہ اوپیک پلس کے فیصلے کے پیش نظر اس کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے امریکی افواج کی منتقلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ہم مختلف معاملات پر سعودی عرب کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔جمعرات کو امریکی صدر جو بائیڈن نے OPEC + ممالک کی طرف سے تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے اعلان کردہ منصوبوں پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ اس کیلئے دستیاب متبادل کا مطالعہ کر رہا ہے۔اوپیک پلس گروپ نے چہارشنبہ کو پیداوار میں تیزی سے کمی پر اتفاق کیا تاکہ پہلے سے سخت رسد میں موجود مارکیٹ میں سپلائی کو کم کیا جا سکے، جس سے نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا۔