٭ سماجی کارکن ایکتا شیکھر آج اپنے گھر واپسی ہوئیں اور 14ماہ کے بچے کو انہوں نے گلے لگالیا جو دو ہفتوں سے ماں کا انتظار کررہا تھا۔ اترپردیش کی ایک عدالت نے سماجی کارکن ایکتا شیکھر اور اُن کے شوہر روی شیکھر کے بشمول 56 دیگر افراد کو آج ضمانت پر رہا کردیا جنہیں دو ہفتے قبل شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ یہ دونوں غیر سرکاری تنظیم کیلئے کام کرتے ہیں ۔ ان کی گرفتاری پر اُن کی 14ماہ کی بیٹی کے اپنے خالہ کے ساتھ رہنے کو میڈیا پر بہت نمایاں کیا گیا تھا ۔