سمویدھان بچاؤ سمیتی کے وفد کا مظفر نگر دورہ۔ محمود پرچہ اور دیگر وفد میں شامل۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔کئی مقامات پر احتجاج پرتشدد بھی ہوا جس میں کئے لوگ زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست اترپردیش ایک ایسا مقام ہے جہاں پر احتجاج کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور پولیس بربریت پر مشتمل ویڈیوز اور فوٹوزبھی سوشیل میڈیا پر وائر ل ہوئی۔

بتایاجارہا ہے کہ ریاست اترپردیش کے مظفر نگر‘ میرٹھ‘ کانپور‘ لکھنو‘ سنبھل‘ شاملی وہ مقاما ت ہیں جہاں پر پولیس نے مظاہرین پر شکنجہ کسنے کے نام پر بے قصور لوگوں کو ہراساں وپریشان کررہی ہے۔

متاثرین کی زبوں حالی سے واقفیت حاصل کرنے اور انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کی غرض سے سمویدھان بچاؤ سمیتی کے کوکنونیر محمود پرچہ کے ہمراہ ایک وفد مظفر نگر پہنچا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ چند دن قبل سمویدھان بچاؤ سمیتی کا قیام عمل میں لایاگیاتھا جس کے کنونیر بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر آزاد راؤن ہیں اور سمیتی نے انتباہ دیاتھا کہ اگر پولیس کا کوئی بھی اہلکار ائینی حدود پار کرکے کوئی کاروائی مظاہرین پر شکنجہ کسنے کے نام پر کرتا ہے تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔

اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر سمیتی کا وفد مظفر نگر پہنچا ہے اور ریاست کے دیگر حصوں کا بھی وہ دورہ کرے گا اور متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے‘ حقائق جاننے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمو د پرچہ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے یہ دورے سمویدھان بچاؤ سمیتی کے کنونیر چندرشیکھرآزاد کی ہدایت پر کیاہے اور اس دورے کا مقصد پریشان حال مسلمانوں کو اس بات کا اطمینان دلانا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں انہیں ہرطرح کی قانونی مدد سمیتی کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

اور خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف بھی کاروائی کو یقینی بنایاجائے گا۔پرچہ کی میڈیاسے بات چیت پر مشتمل ویڈیو ضروردیکھیں

YouTube video