سنت رامپال کے نام پر فرضی آشرموں کو بند کرنے کا مطالبہ

   

فرخ آباد: 8 جون (یواین آئی) سنت صاحب چیریٹیبل ٹرسٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں کچھ لوگوں کے ذریعہ سنت رامپال جی مہاراج کی تصویر لگا کر چلائے جارہے 11 فرضی آشرموں کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔یہ جانکاری سنت صاحب چیریٹیبل ٹرسٹ کے قومی ترجمان رام چندر یادو نے اتوار کو دوپہر 1:30 بجے اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع کے شہر مدھر ملن پیلس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔انہوں نے بتایا کہ سنت رامپال جی مہاراج قتل کیس میں طویل عرصے سے جیل میں ہیں اور کچھ لوگ ہریانہ، اتر پردیش، شاملی اور نیپال سمیت ملک کے 11 مقامات پر سنت رامپال مہاراج کی تصویر لگا کر غیر قانونی طور پر فرضی سنت لوک آشرم چلا رہے ہیں۔