سنجے راؤت نے اڑایا وزیراعظم مودی کا مذاق‘ 9بجے9منٹ’امیدکرتاہوں کہ وہ اپنے گھروں کو ہی نہ جلالیں

,

   

شیو سینا کے راجیہ سبھا ایم پی اور سامنا کے ایکزیکٹیو ایڈیٹر سنجے روات نے جمعہ کے روز کرونا وائرس سے ملک کر مقابلہ کرنے کے لئے 5اپریل کو گھروں کی برقی بند کرکے نو بجے رات میں نو منٹ تک گھروں کی بالکونی پر آکر موم بتیاں جلانے والے استفسار پر وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے

ممبئی۔مودی نح کہاکہ ہے کہ”اس اتوار 5اپریک کے روز ہم کرونا وائرس کے اندھیرے کے خطرے کو ساتھ ملک کر ہٹائیں گے۔

اپریل5‘ رات نو بجے مجھے آپ کے نو منٹ چاہئے‘ اپنے گھر کے تمام لائٹس بند کردیں اور ایک چراغ‘ یا موم بتی‘ ٹارچ یا فلاش لائٹس نو منٹ کے لئے اپ کے گھر کے دورازے یا بالکونی پر جلائیں“۔

ٹوئٹر کے ذریعہ راؤ ت نے کہاکہ ”جب لوگوں سے تالی بجانے کا استفسار کیاگیا‘ لوگ سڑکوں پر ڈھول تاشے لے کر نکل گئے۔

اب مجھے امید ہے کہ لوگ اپنے گھروں کو ہی نہ جلا لیں‘ سر چراغ تو جلے گا مگر مہربانی فرماکرہمیں بتائیں حکومت حالات میں سدھار کے لئے کیاجارہی ہے“

نہ صرف سنجے راؤت بلکہ مہارشٹرا کے کابینی وزیر جیتندر اوہاد‘ نواب ملک اور بالا صاحب تھوراڈ نے بھی وزیراعظم مودی کی جانب سے شہروں کو دی گئی”غیر ضروری مشق“ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اہواد نے کہاکہ مودی جب چاہلے ہندوستان کو بے وقوف نہیں بناسکتے ہیں۔

ہاوز منسٹر نے کہاکہ وہ اپنی لائٹس بند نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ”آپ کی نارفرمانی کرنے اور اپنے اصولوں پر کام کرتے ہوئے غریبوں کی مدد کرنے میں میری کوئی اعتراض نہیں ہے“۔

این سی پی لیڈر نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں 9بجے سارے ہندوستانیوں کو مایوس کردیاہے۔ ٹوئٹر پر انہو ں نے لکھا کہ”میں سمجھتاہوں کہ یہ جلتے چولہے کا معاملہ ہے‘ مگر وزیراعظم چراغ جلانے کی گیان دے رہے ہیں“۔

بالا صاحب تھوراڈ نے کہاکہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ عوامی تشہیر حاصل کرنے کے لئے بجائے کچھ موثر اقدامات اٹھائیں۔

درایں اثناء آج تک سی او وی ائی ڈی 19کے 336نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اب تک مصدقہ معاملات2301اور 56کی موت ہوئی ہے‘ جوائنٹ سکریٹری ہلت منسٹری لاؤ اگروال نے اس بات کی جانکاری دی ہے