حیدرآباد5 جنوری( سیاست نیوز ) آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ سنکراتی تہوار کیلئے بس کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے اور بس خدمات معمول کی شرحوں پر برقرار رہیں گی ۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ خانگی گاڑیوں میں بھی اضافی کرایہ ادا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو مسافر راونڈ ٹرپ کے ٹکٹ بک کروا رہے ہیں انہیں واپسی کے ٹکٹ پر دس فیصد ڈسکاونٹ بھی دیا جا رہا ہے ۔