ہنڈنبرگ ریسرچ پوسٹ میں انکشاف ‘ ملوث ہونے سے اڈانی گروپ کا انکار
جینوا :ہنڈنبرگ ریسرچ نے پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سوئس حکام نے اڈانی کے خلاف منی لانڈرنگ اور سیکیورٹیز کی جعلسازی کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر متعدد سوئس بینک اکاؤنٹس میں 310 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی رقم منجمد کردی ہے ۔سوئس حکام نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر تائیوانی باشندے کے ایک سے زیادہ سوئس بینک اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے 311 ملین امریکی ڈالر (2,610 کروڑ روپے) کو منجمد کر دیا ہے اور اس کو شبہ ہے کہ یہ شخص انڈیا کے اڈانی گروپ کا پراکسی ہو سکتا ہے۔ تاہم اڈانی گروپ نے تحقیقات یا منجمد فنڈز سے کسی بھی تعلق کی سختی سے تردید کی۔امریکہ میں مقیم شارٹ سیلر ہنڈنبرگ ریسرچ جس نے پہلے بھی 2022 کی ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ پر اسٹاک میں ہیرا پھیری اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ میڈیا آؤٹ لیٹ گوتھم سٹی کے ذریعہ شائع ہونے والی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سوئس حکام نے 2021 کے اوائل میں ہی اڈانی سے متعلق منی لانڈرنگ اور سیکیورٹیز کی جعلسازی کی تحقیقات کے سلسلے میں فنڈز کو منجمد کردیا تھا۔ہنڈنبرگ ریسرچ نے X پرایک پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ استغاثہ نے بتایا کہ کس طرح ایک مبینہ اڈانی پراکسی نے آف شور فنڈز میں سرمایہ کاری کی جس میں بنیادی طور پر اڈانی اسٹاک موجود تھے۔