وینکوور(کینیڈا)، 8 جولائی (یو این آئی) سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4-3 سے شکست دیکرکر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ 72 سال بعد ہے جب سوئٹزرلینڈ نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ بی سی پیلس میں کھیلا گیا مقابلہ مقررہ وقت اور اضافی وقت دیے جانے کے باوجود گول کے بغیر رہا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے کئی مواقع بنائے ، لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہیں۔ اس کے بعد میچ کے نتیجہ کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ ابتدائی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سوئٹزرلینڈ اورکولمبیا نے گول کیے ۔ دوسرے پر سوئٹزرلینڈ کی جانب سے جیکی امڈونی نے گول مارا لیکن ڈیویسن سانچیزکا پنالٹی شاٹ کراس بار سے ٹکرا گیا۔ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے مینوئل اکانجی تیسری پنالٹی گنوا بیٹھے اور اسکور2-2 ہوگیا۔ اس کے بعد کچو ہرنانڈیزکی پنالٹی کو سوئٹزرلینڈ کے گول کیپرگریگور کوبیل نے شاندار طریقے سے بچا لیا۔ اس کے بعد روبن ورگاس نے پنالٹی کوگول میں بدل کر سوئٹزرلینڈ کو جیت دلا دی۔ اب12 جولائی کو کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہو گا۔ ارجنٹینا نے اپنے مقابلے میں مصر کو شکست دی ۔