سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی

   

سری نگر، 8 جون (یو این آئی) سائبر پولیس کشمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بعض میڈیا آؤٹ لیٹس اور افراد کی طرف سے جان بوجھ کر غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے اور اسے بدامنی کو ہوا دینے اور عوامی امن کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی جو بدنیتی کے ساتھ غلط معلومات پھیلانے میں ملوث پائے گئے ‘پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بعض میڈیا آؤٹ لیٹس اور افراد جھوٹی اور غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلا رہے ہیں جس سے بدامنی کو ہوا دینے اور امن و امان کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔