سونیا او رپاوار نے مہارشٹرا پولیس کے لئے تبادلہ خیال کیا

,

   

نئی دہلی۔مہارشٹرا میں انتخابات محض دوماہ دو ر ہیں‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شراد پاوار نے منگل کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیاگاندھی سے پارٹی لیڈرس کے مطابق ریاست میں سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کی ہے۔

تازہ تبدیلی سے واقف کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ مذکورہ دوقائدین نے کانگریس او راین سی پی کے علاوہ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی شیو سینا اتحاد سے ناراض علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد پر تبادلے خیال کیاہے۔

اسکے علاوہ ان دونوں قائدین نے ریاست میں بائیں بازو پارٹیوں کو بھی اتحاد میں شامل کرنے کے متعلق بات چیت کی ہے۔

ایک او رپارٹی لیڈر نے کہاکہ کانگریس او راین سی پی نے راج ٹھاکرے کی مہارشٹرا نو نرمان سینا (ایم این ایس) کو بھی ریاست کے مخالف بی جے پی اتحاد میں شامل کرنے کے نظریہ پر تبادلہ خیال کیاہے۔

مذکورہ لیڈر نے مزیدکہاکہ مہارشٹرامیں مخالف بی جے پی اتحاد میں ایم این ایس کو شامل کرنے کے متعلق کانگریس کو کچھ ہچکچاہٹ ہے‘ لہذا فیصلے کرنے سے قبل پارٹی کی اعلی قیادت ریاستی لیڈرشپ سے اس معاملے پربات کرے گی۔

پارٹی کی عبوری چیف ہونے کے ایک ماہ بعد سونیاگاندھی کی یہ پہلی میٹنگ پاوار کے ساتھ ہوئی ہے۔

دوماہ قبل ایم این ایس چیف ٹھاکرے نے ان کے ساتھ ان کی قیام گاہ میں ملاقا ت کی تھی‘ جس کے بعد اس بات کا قیاس تیز ہوگیاتھا کہ وہ اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست میں مخالف بی جے پی محاذ کاحصہ رہیں گے۔

سال2014کے الیکشن میں بی جے پی نے 288میں سے 122سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کامیاب ہوئی‘ وہیں اس کی ساتھی شیو سینا نے 62 سیٹو ں پرجیت حاصل کی تھی۔

مذکورہ کانگریس اور این سی پی نے بالترتیب42اور41سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ کانگریس او راین سی پی ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آنے کی تلاش میں ہے