سویڈن کواپنی سلامتی کی پرواہ، ہمیں اپنی بقا کا : ترک صدر

,

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ سویڈن اپنی سلامتی کے لیے نیٹو کی رکنیت چاہتا ہے جبکہ ہم بھی سلامتی سے متعلق اپنے خدشات دور کرنے کیلیے ایک مددگار سویڈن دیکھنا چاہتے ہیں۔ صدر اردغان نے انقرہ میں موجود سویڈش وزیراعظم اولف کرسٹرسن سے ملاقات اور بعد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اردغان نے کہا کہ سہ رکنی یاداشت پر بلا کسی تردد عمل درآمدسے سویڈن کی نیٹو میں رکنیت اور اتحادی تعلقات میں پیش رفت ممکن ہو سکے گی،سویڈن اپنی سلامتی کیلئے نیٹو میں شامل ہونا چاہتا ہے اسی طرح ہم بھی اپنے خدشات رفع کرنے ککیلئے سویڈن سے تعاون چاہتے ہیں۔صدر نے سویڈن سے کہا کہ وہ پی کیکے،پی وائی ڈی،وائی پی جی،فیتو اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی ترک کرے۔سویڈش وزیراعظم کرسٹرسن نے بھی اس موقع پر کہا کہ مجھے یہاں یہ پیغام ملا ہے کہ ترکیہ، پی کیکے دہشت گرد تنظیم کے خلاف ایک خونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں ہزاروں ترکوں کا خون بھی بہا ہے۔سویڈن انسداد دہشت گردی کے معاملے میں ترکیہ کی مدد کرنا چاہتا ہے، ہم پی کیکے کو دہشت گرد تنظیم قبول کرتے ہیں،ہم ترکیہ سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرنے سمیت انسداد دہشت گردی کے معاملے میں اہم اقدامات کریں گے۔