سکم میں فوجیو ں کا ٹرک گہری کھائی میں گرپڑا ، 16جوان ہلاک

   

نئی دہلی : سکم میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ فوجی جوانوں کو لے جانے والا ٹرک گہری کھائی میں گرگیا ۔ اس حادثہ میں 16جوان ہلاک اور 4شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی جوانوں کو ہیلی کاپٹر میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ فوج نے اعلان کیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک پہاڑی علاقہ سے گزرتے وقت موڑ کے دوران پھسل گیا ۔ سکم کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فوجویں کی موت گہرا صدمہ پہنچانے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ جواونں کی خدمات اور لگن کی مقروض رہے گی ۔مہلوک فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے راج ناتھ نے زخمیوں کی جلد صحب یابی کی دعا کی ۔