سہیوگ کمزور طبقوں کی ز ندگی سنوار نے کا بڑا ذریعہ:طارق انور

   

نئی دہلی: آپسی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور کٹیہار سے لوک سبھا کے رکن طارق انور نے کو آپریٹیو بینک یا سہیوگ کوآپریٹیو سوسائٹی لوگوں کی کاروباری یا ذاتی مدد کا بڑا ذریعہ ہے اور اس سے بہت چھوٹے چھوٹے کاروباریوں کی زندگی سنور جاتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے سالانہ پروگرام میں کہی۔ ایک سال میں سہیوگ کی کارکردگی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سہیوگ کے ذریعہ تعمیرکاموں سے سماج کے کمزور طبقے کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سہیوگ نے ایک سال کے درمیان بہت سے کمزورطبقوں بلاسودی قرض دیا ہے جس سے ان چھوٹے کاروباری لوگوں کی زندگی آسان ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماج میں کمزور طبقوں کی مدد کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے اور یہ کام سہیوگ بخوبی کر رہا ہے ۔ مہمان خصوصی طارق نے ملک کے عوام کی معاشی کمزوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی معاشی کمزوری کا یہ عالم ہے کہ آج بھی یہاں 80کروڑ عوام مفت پر اناج پر منحصر ہیں۔