سی اے اے ،این آر سی ہندوستان کا داخلی معاملہ:شیخ حسینہ

,

   

دوبئی ۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے سی اے اے اور این آر سی کو ہندوستان کا داخلی معاملہ قرار دیا ۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قوانین ضروری نہیں ہے ۔ ہم نہیں سمجھتے کہ آخر ہندوستان کی حکومت ان قوانین کو کیوں لارہی ہے یہ ضروری نہیں ہے ۔ان کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب کہ چند ہفتہ قبل وزیر خارجہ بنگلہ دیش اے کے عبدالمومن نے کہا تھا کہ سی اے اے اور این آر سی ہندوستان کے داخلی مسائل ہیں ۔ انہوں نے ان قوانین سے بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ۔ بنگلہ دیش میں 161 ملین آبادی کے منجملہ 10.7 فیصد آبادی ہندوؤں کی ہے ۔ 0.6 فیصد بدھسٹ ہیں ۔ شیخ حسینہ دوبئی کے دارالحکومت ابوظہبی کے دورہ پر ہیں اس وقت انہوں نے یہ بیان دیا ۔