سی وی آنند تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی مقرر

   

موجودہ ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی کی 30 اپریل کو سبکدوشی

حیدرآباد ۔28۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سی وی آنند آئی پی ایس کو تلنگانہ سیاست کے نئے ڈی جی پی کے طور پر مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے جو اس وقت حکومت کے اسپیشل چیف سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ سی وی آنند 1991 بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر ہے۔ سی وی آنند اس سے قبل اے سی بی ڈائرکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ دو مرتبہ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر اور سائبر آباد پولیس کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موجودہ ڈی جی پی بی شیودھر ریڈی 30 اپریل کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں شیودھر ریڈی کی بطور ڈی جی پی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزاروں نے الزام لگایا تھا کہ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ کے 2018 کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی ہے ۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اہل افسران کی مطلوبہ فہرست پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اور ریڈی کی تقرری کو منسوخ کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے Quo-Warrant رٹ طلب کی ہے۔ تاہم ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا تھا اور ریاستی حکومت کو یو پی ایس سی کو اہل افسران کا ایک پیانل پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ مارچ میں یو پی ایس سی نے تین آئی پی ایس افسران کو شارٹ لسٹ کیا جن میں سی وی آنند ، ونائک پربھاکر آپٹے اور سومیا مشرا شامل تھے۔عi/k/