سی پارتھا سارتھی نئے اسٹیٹ الیکشن کمشنر

,

   

حیدرآباد۔ ریاستی گورنر نے ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار سی پارتھا سارتھی کو اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے عہدہ پر فائز کیا ہے۔ حکومت کی سفارش پر گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن نے احکامات جاری کئے جس کے مطابق پارتھا سارتھی عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے 3 سال تک عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ اس تقرری کے بعد پارتھا سارتھی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کی اور اظہار تشکر کیا۔ پارتھا سارتھی پہلے اسٹیٹ الیکشن کمشنر وی ناگی ریڈی سے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔پارتھا سارتھی کا تقرر ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جبکہ فبروری 2021 ء میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔