6 ضمانتوں پر عمل کا خیر مقدم کیا ، مسائل پر مشتمل یادداشت پیش کی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سی پی ایم ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم کی قیادت میں پارٹی وفد نے سکریٹریٹ پہونچکر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ عوامی مسائل پر ایک یادداشت پیش کرکے کہا کہ فرقہ پرست بی جے پی سے مقابلہ کرنے کس کا ساتھ دیا جائیگابہت جلد فیصلہ کا اعلان کیا ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ویرا بھدرم نے 6 گیارنٹی پر عمل کرنے درخواستیں وصول پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل کیا جاتا ہے تو سی پی ایم اس کا خیر مقدم کریگی اور تعاون بھی کرے گی ۔ انہوں نے بنجر اراضیات کو تقسیم کرنے اور 2011 قانون کے مطابق قول کسانوں کو شناختی کارڈس جاری کرنے زرعی مزدور کو اقل ترین اجرت کی فراہمی کیلئے جی او میں ترمیم پر زور دیا اور ساتھ ہی غریب عوام نے جن اراضیات پر قبضہ کیا ہے مکانات کی تعمیر کیلئے انہیں 5 لاکھ روپئے کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شیڈول ایمپلائمنٹ کو ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ تنخواہوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 8 سال سے نظر ثانی نہیں ہوئی ۔ ہر گاؤں کو آر ٹی سی بس کی سہولت فراہم کرنے ٹیچرس کے تبادلے کرنے دھرانی پورٹل میں ترامیم ‘ سرکاری جائیدادوں پر تقررات کے علاوہ صحافیوں کی مدد پر بھی زور دیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے قولدار کسان کے مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا تیقن دیا۔ 2