سیاست آڈیٹوریم میں یونانی فارمیسی اونرس کا نمائندہ اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (راست) نیوزایڈیٹر روزنامہ سیاست اور ایم ایل سی جناب عامر علی خان کی زیرسرپرستی تلنگانہ یونانی فارمیسی اونرس کا ایک اہم ترین اجلاس 10 فبروری پیر کو 3:30 بجے سیاست آڈیٹوریم میں مقرر ہے جس میں سارے تلنگانہ خاص کر حیدرآباد میں موجود یونانی فارمیسی مالکین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں یونانی فارمیسی کو درپیش مسائل پر غورخوض کرنے کے علاوہ مختلف تجاویز پیش کئے جائیں گے اور جناب عامر علی خان کی سرپرستی میں ان تجاویز اور مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس خاص موقع پر جناب عامر علی خان ایم ایل سی کو تہنیت بھی پیش کی جائے گی۔ توقع ہیکہ اس موقع پر آیوش ڈپارٹمنٹ کے مخصوص ذمہ داران بھی شرکت کریں گے۔