سیاست شاپنگ دھوم ‘ آج بمپر ڈرا تقریب

,

   

حیدرآباد۔24 جنوری(سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ’ سیاست شاپنگ دھوم‘ کا بمپر ڈرا ہر بار کی طرح اس مرتبہ بڑے پیمانہ پر منعقد نہیں کیا جا رہاہے بلکہ ’سیاست شاپنگ دھوم‘کی بمپر ڈرا تقریب 27 جنوری کو صبح 11بجے دفتر سیاست میں منعقد ہوگی اور اس میں سیاست دھوم کے 3 بمپر انعاموں کے حقداروں کیلئے قرعہ اندازی ہوگی ۔ پہلے انعام کے خوش نصیب کو ماروتی سوزوکی ایس ۔پریسو گاڑی حاصل ہوگی جبکہ دوسرے حقدار کو ہیرو گلیمر بائک حاصل ہوگی۔ تیسرا انعام والے خوش نصیب کو ہیرومائیسٹرو ایج گاڑی حاصل ہوگی۔سیاست شاپنگ دھوم بمپر ڈراتقریب کے منتظمین نے بتایا کہ شہر و ملک کے موجودہ حالات کے سبب تقریب کا بڑے پیمانے پر عمل میں نہیں لایا جا رہاہے ۔ 27جنوری دوشنبہ صبح 11بجے دن اس تقریب میں جو دفتر سیاست پر منعقد ہوگی شرکت کے خواہشمندوں کیلئے رام کرشنا تھیٹر میں پارکنگ کی سہولت رہیگی ۔ پروگرام ٹھیک 11بجے شروع ہوجائیگا اور مختصر قرعہ اندازی پروگرام ہونے کے سبب جلد اختتام ہوگا شرکت کے خواہشمندوں سے گذارش ہے کہ وہ قبل از وقت پہنچ جائیں کیونکہ وقت مقررہ پر قرعہ اندازی کے ساتھ ہی پروگرام کے اختتام کا اعلان کردیا جائے گا۔