سیاہ فام کھلاڑیوں سے بدسلوکی پر شعیب اختر کی تنقید

   

کراچی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر یورو2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں سے بدسلوکی پر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا ٹوئٹر ہر میچ کی ایک تصویر شائع کی اور کہا کہ یہ تصویر ہزاروں لفظوں کے برابر ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ فٹ بال جیسا کھیل اتنا ظالم کیسے ہوسکتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ راشفورڈ ، سانچو اور ساکا نسلی استحصال کا شکار نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن اور فٹ بال اسوسی ایشن نے تعصب پر مبنی رویہ کی مذمت کی، بورس جانسن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس طرح تعصب کا نشانہ بنانا خطرناک ہے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔