سیتاپھل کے بے شمار فوائد ، فیلڈ اسٹیڈی میں انکشاف

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ہر پھل کی اپنی ہی خصوصیت ہوتی ہے اور ہر پھل اپنے اپنے سیزن میں آتے ہیں اور ان کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے ۔ ہر پھل کے کھانے کے کئی فوائد ہیں لیکن لوگ اسے صرف ایک پھل کے طور پر کھاتے ہیں ۔ بہت کم لوگ پھلوں کے فوائد سے واقف ہوتے ہیں ۔ سیتا پھل جو بے حد مشہور پھل ہے جسے ہر عمر کے لوگ پسند کرتے ہیں ۔ سیتا پھل بچوں کے لیے بے حد فائدہ مند پھل ہے ۔ اس میں موجود فائبر اور کاپر معدہ کو درست رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔ ہاضمے کے مسائل کو بھی دور کرتے ہیں ۔ سیتا پھل کو ’ شریفہ ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ سیتا پھل میں مناسب مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامن سی ، بی 6 ، کلیشیم ، میگنیشم اور دیگر خصوصیت پائی جاتی ہے ۔ سیتا پھل کے استعمال سے بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ اور وہ آنکھوں کی بینائی کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ سیتا پھل کے استعمال سے کینسر کے خطرے کو بھی کم کیا جاسکتا ہے ۔ سیتا پھل کی فصل کو ترقی دینے کے لیے سری کنڈہ لکشمن تلنگانہ اسٹیٹ ہارٹیکلچرل یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے محبوب نگر ضلع کے بالا نگر میں سیتا پھل کے جیوگرافیکل انڈکشن (GI) رجسٹریشن کو محفوظ بنانے کے لیے ایک تفصیلی فیلڈ اسٹیڈی کی ہے جو سیتا پھل کی جسامت ، مٹھاس اور غذائیت سے بھر پور گودے کے لیے مشہور ہے ۔ NABARD کے حکام GI کے سہولت کار ، مقامی کسانوں اور عہدیداروں کے تعاون سے بالا نگر کے جنگلاتی علاقوں میں جہاں منفرد پھل بنیادی طور پر اگایا جاتا ہے اس کی تفصیلی تحقیق کی ۔ یونیورسٹی پہلے ہی GI کی شناخت کے لیے درخواست دے چکی ہے اور اس کی حمایت کے لیے ایک جامع سائنسی رپورٹ تیار کررہی ہے تاکہ GI سے اسے آسانی سے اجازت مل سکے ۔ بالا نگر کے سیتا پھل اپنی موافقت ، اعلیٰ پیداوار ، اور اعلیٰ غذائیت کے لیے نمایاں ہیں ۔ سیتا پھل میں 5.2 فیصد پروٹیشن اور 19.4 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ دیگر پھولوں کے اقسام سے اعلیٰ مانا جاتا ہے ۔ اگر GI کی جانب سے اجازت ملتی ہے تو جنوبی ہندوستان میں پہلا سیتا پھل ہوگا جسے GI کا ٹیگ حاصل ہوگا ۔ جس کے بعد خصوصی برانڈنگ حقوق فراہم کرے گا اور ممکنہ طور پر کسانوں کی آمدنی میں 15 تا 20 فیصد اضافہ ہوگا ۔ سیتا پھل کے آئس کریم کی مانگ میں بھی مارکٹ میں اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین نے محبوب نگر ضلع کے نواب پیٹ منڈل کے مختلف مقامات میں سیتاپھل کے درختوں کا معائنہ کیا ۔ اس کے علاوہ وقار آباد ضلع کے منڈلوں میں جنگلاتی علاقوں میں بھی قدرتی طور پر اُگنے والے سیتا پھل کا بھی مطالعہ کیا ۔۔ ش