سید جلیل ازہر کی کتاب ’ قلم کی دستک ‘ کی عنقریب اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سینئیرصحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نرمل جناب سید جلیل ازہر کی کتاب ’ قلم کی دستک ‘ جلد ہی منظر عام پر آنے والی ہے ۔ اس کتاب میں والدین بالخصوص ماں کی عظمت ماں کے مقام و مرتبہ پر روزنامہ سیاست میں شائع مضامین سیاسی قائدین ، شعرا و ادیبوں کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں سے لیے گئے انٹرویوز شامل ہیں ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں عنقریب سیاست آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی ایک عظیم الشان تقریب میں اس کی رسم اجراء عمل میں آئے گی ۔ کتاب قلم کی دستک کے ناشر ہدی پبلی کیشن حیدرآباد ہے ۔۔