ایسا مبینہ طور پر کہاجارہا ہے ہندو دیوی دتاؤں کی شبہہ کو توڑ موڑ کر پیش کیاگیاہے اور شو میں ذات پات پر مشتمل مناظر اور مکالمے فلمائے گئے ہیں۔
ممبئی۔سیاسی ویب سیریز ’تانڈؤ‘ کے ڈائرکٹر‘ پروڈیوسرعلی عباس ظفر او رگاوراؤ سولنکی کے علاوہ ایموزان پرائم انڈیا کے حقیقی مواد کے سربراہ کے خلاف لکھنو کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایک ایف ائی آر درج کرائی گئی ہے۔
حضرت گنج پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر سب انسپکٹرامرناتھ یادو نے مذکورہ شکایت درج کرائی ہے۔ایسا مبینہ طور پر کہاجارہا ہے ہندو دیوی دتاؤں کی شبہہ کو توڑ موڑ کر پیش کیاگیاہے اور شو میں ذات پات پر مشتمل مناظر اور مکالمے فلمائے گئے ہیں۔
نیوز ایجنسی ائی اے این ایس کے بموجب مذکورہ ایف ائی آر میں کہاگیاہے کہ ویب سیریز کے مواد کے خلاف سوشیل میڈیاپر کافی غم وغصہ دیکھا جارہا ہے جس 16جنوری کے روز ریلیز کی گئی ہے اور لوگ اس کے کلپس پوسٹ کررہے ہیں۔
مذکورہ شکایت میں کہاگیاکہ”سیریز دیکھنے کے بعد اس بات کا جانکاری ملی ہے کہ 17منٹ کے پہلے ایپسوٹ میں ہندو دیوی دتاؤں کو غلط شبہہ پیش کی گئی ہے اور بے ہودہ زبان کا استعمال کیاگیاہے‘ جو مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی وجہہ بن رہا ہے“۔
ایف ائی آر میں مزید کہاگیاہے کہ”اسی ایپسوٹ کے 22ویں منٹ میں ذات پات کے جھڑپ کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ساری ویب سیریز میں وزیراعظم کے باوقار عہدے پر فائز ایک فرد کی نہایت بدبختانہ انداز میں پیش کیاگیاہے“۔
اس پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل زون سومین برما نے کہاکہ”حضرت گنج سے ایک پولیس ٹیم ممبئی روانہ کی جائے گی تاکہ ایف ائی آر میں درج ناموں سے پوچھ تاچھ اور تحقیقات کی جاسکے“۔
کئی سیاسی قائدین نے اس سیریز کے خلاف برہمی کااظہار کیا اور سیریز بنانے والوں سے استفسار کیاکہ وہ قابل اعتراض مناظر کو نکال دیں۔
تاونڈو میں سیف علی خان‘ ڈمپل کپاڈیہ‘ سنیل گرور‘ تگمانشو دھولیہ‘ دینو موریہ‘ کمود مشرا‘ محمد ذیشان ایوب‘ گوہر خان اور کرتیکا کامرا نے کام کیاہے‘ اس سیریز کی ریلیزجمعہ 16جنوری کو عمل میں ائی ہے