سینئیر آئی پی ایس آفیسر راجیش کمار کو مرکزی حکومت میں اہم عہدہ

   


حیدرآباد ۔19 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سینئر آئی پی ایس عہدیدار راجیش کمار کو مرکزی حکومت میں اہم عہدہ فراہم کرتے ہوئے انہیں آل انڈیا سائبر کرائم کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ سال 2002 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے راجیش کمار جن کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے اور متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے دوران انہیں تلنگانہ کیڈر الاٹ کیا گیا تھا ۔ راجیش کمار نے سال 2015 ء میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کاؤنٹر انٹلیجنس سیل (انسداد دہشت گردی سیل) کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری حاصل کی تھی اور بعد ازاں کسی یونٹ میں انہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدہ پر بھی ترقی دی گئی۔ انسپکٹر جنرل سی آئی سیل کے عہدہ پر فائز رہنے کے دوران مسٹر راجیش کمار نے کئی اہم آپریشنس کئے جن میں دہشت گرد اور غیر سماجی عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔