نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے 35 سالہ سیکس ریاکٹ آپریٹر سونو پنجابن کو نابالغ لڑکی کو جسم کے کاروبار میں زبردستی ملوث کرنے اور ظلم و زیادتی کی پاداش میں 24 سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ یہ 2009 ء کا کیس ہے جس میں سونو پنجابن نے ایک 12 سالہ لڑکی پر اپنے ریاکٹ میں گھسانے کے لئے ظلم و ستم ڈھائے۔ عدالت نے بیان کیاکہ سونو نے تمام حدود پار کردیئے اور اُسے عورت کہنے میں شرم آتی ہے۔ اُس نے نابالغ لڑکی کو زبردستی منشیات دیئے حتیٰ کہ اُسے مرچ پاؤڈر سے ضرر پہنچایا جس کا عدالت میں تذکرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔وہ لڑکی کو کسی حال خوفزدہ کرنا چاہتی تھی تاکہ وہ اُس کے اشاروں پر ناچنے لگے۔