شادی بیاہ کے معاملات کو آسان و سہل بنانے کی ضرورت

   

سیاست و ملت فنڈ سے رشتو ں کا دوبدو پروگرام، مسرس منور حسین ، سید اسلام الدین مجاہد ،منظور احمد ، حافظ رفیق نظامی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28ڈسمبر ( سیاست نیوز) سیاست و ملت فنڈ کے زیراہتمام رشتوں کا دوبدو ملاقات پروگرام معراج گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ منعقد ہوا ۔ پروگرام میں جناب منور حسین ، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ( جماعت اسلامی ہند ) ، جناب منظور احمد ، مولانا حافظ رفیق نظامی ،جناب تقی الدین شجیع ، جناب محمد رفیع ڈھاکلی اور دوسرے موجود تھے ۔ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست‘‘ نے پروگرام کی نگرانی کی ۔ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہدین نے کہا کہ حیدرآباد شہر کو اس بات کا فخر حاصل ہے کہ یہاں کے درد دل رکھنے والوں نے ملت اسلامیہ کی تعلیمی ، سماجی اور معاشی موقف کو مستحکم کرنے کیلئے ایڑیچوٹی کا زور لگارہے ہیں جب کہ ایسی صورتحال ملک کی دیگر ریاستو ں میں دیکھنے کو نہیں ملتی جس میں 100 سے زائد تنظیمیں شہر میں سرگرم عمل ہے ۔ اس کے علاوہ اردو اخبارات نے بھی مسلمانوں میں شعور بیدار کرتے ہوئے بروقت معلومات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ اس لئے روزنامہ سیاست اب محض ایک اخبار نہیں رہا بلکہ لوگو ں میں ایک تحریک پیدا کی ۔ انہوں نے جناب منور حسین کے والد جناب احمد حسین ( مرحوم ) سابق رکن اسمبلی کی خدمات کی سراہنا کی جنہوں نے ایسی بیش بہا خدمات انجام دیں جسے آج تک لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں ۔ آج ان کے فرزندان ان ہی کی کوششوں و کاوشوں کو آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا حیات آفرین پیغام اپنے میں ایک ضابطہ حیات رکھتاہے جس کو اپناتے ہوئے شادی بیاہ کے معاملات کو آسان و سہل بنانے کی شدید ضرورت ہے ۔ اس لئے کہ اس تعلیمات میں سب سے آسان عمل نکاح کا ہے لیکن ہم نے غیروں کی تہذیب و رسومات اور مغربیت کو اپنا کر اسے ایک مشکل تر بنا دیا ہے ۔ مولانا حافظ رفیق احمد نے ادارہ سیاست کے پروگرام مسلسل شہر اور اضلاع میں کرنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے مرد و خواتین پر زور دیا کہ سورۃ النساء کا مطالعہ زندگی میں کریں جس میں خاندان کو ایک دوسرے سے تعلقات اور کس طرح اسلامی زندگی بسر کرنا چاہیئے اس کے اُصول و طریقے کار بتائے گئے ۔ انہوں نے لڑکوں پر زور دیا کہ وہ اپنا مال خرچ کرتے ہیں اور بیو ی کی حفاظت و کفالت اور اولاد ہونے پر اس کی پرورش کی ذمہ داری ڈالی گئی ہے ۔ جناب منظور اللہ نے معراج گارڈن میں سیاست کے زیراہتمام رکھے گئے پروگرام پر کہا کہ جناب ظہیر الدین علی خان اور جناب منور حسین کی دلچسپی کے باعث یہاں دوسرا پروگرام منعقد کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب منور حسین جہاں ملت اسلامیہ کے متعلق درد دل رکھتے ہیں وہیں تعلیمی ، ملی اور معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہر کی قدیم جامع مسجد چوک کے صدر ہیں جن کی دلچسپی سے مسجد چو کے تمام امور بحسن و خوبی انجام پارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالیہ گورنمنٹ ہائی اسکول جو شہر کا قدیم اسکول ہے اس المونی قائم کی گئی تاکہ سابق قدیم طلبہ کو اکٹھا کیا جاسکے ۔جناب الیاس باشاہ نے کہا کہ رشتوں کے کرنے سے قبل والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ رجوع الی اللہ کی کیفیت اپنے میں پیدا کریں ۔ ڈاکٹر محمد ناظم علی نے پروگرام کے خد و خال پر روشنی ڈالی ۔ تعلیمی اعتبار سے کاؤنٹر لگائے گئے ۔ پروگرام میں والدین نے اپنے لڑکو ں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا س رجسٹریشن کروانے کیلئے 500/- روپئے ادا کئے جنہیں کارڈ دیا گیا آج کے دوبدو پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے 70 بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن ہوئے ۔ مختلف کو مختلف کاؤنٹرس کا معائنہ کروایا گیا بالخصوص کمپیوٹر سیکشن کو جب انہوں نے دیکھا تو اس کے منظم طور پر کرنے کی ستائش کی اس لئے کہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ گھر بیٹھے اور بیرونی ریاستوں و ممالک میں رشتے دیکھے اور راست طو رپر پروگرام بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ والدین سے بات چیت کرنے کیلئے کاؤنٹرس پر رہبری و رہنمائی کرنے والوں میں جناب محمد ناظم علی ، الیاس باشاہ ، اشرف ، تسکین ، عبداللہ بن باحازق ، آسیہ ، لطیف النساء ، کوثر جہاں ، لطیف النساء ،محمد احمد ثانیہ ، مریم فاطمہ ، آمنہ خان اور رجسٹریشن کاؤنٹر پر بھی والینٹرس متعین تھے ۔ محترمہ محمدی بیگم اور جناب خالد محی الدین اسد اور محمد نصر اللہ خان اور دوسروں نے والدین کی رہبری و رہنمائی کی ۔پروگرام کے انعقاد میںج ناب محمد منور حسین اور جناب محمد واجد خان نے سہولیات مہیا کی اور ساتھ ہی محکمہ پولیس سے بھی اظہار تشکر کیا گیا ۔ دوبدو پروگرام کو فیس بک اور بیرونی ممالک میںنشر کرنے کیلئے فیس بک ، انسٹا گرام ، یوٹیوب اور دیگر ذرائع سے نشر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی تھی جس کیلئے بیرونی ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں نے اس پروگرام کو دیکھا اور جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خان اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ رشتوں کے انتخاب میں آسانی پیدا ہورہی ہے وہ بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ قاری الیاس باشاہ کی قرات سے کارروائی کا آغاز ہوا ۔ جناب صالح بن عبداللہ باحازق نے کارروائی چلائی ۔