شادی کے 35 سال کے کامیاب سفر پر اتم کمار ریڈی اور پدماوتی ریڈی کو مبارکباد،کوداڑ اور حضور نگر کے عوام کیلئے وقف ہونے کا عہد

   

حیدرآباد۔/2ا پریل، ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی اور ان کی شریک حیات رکن اسمبلی پدماوتی ریڈی نے آج شادی کی 35 ویں سالگرہ منائیں۔ تین دہوں سے زائد کامیاب ازدواجی زندگی کی تکمیل کے موقع پر سماج کے مختلف گوشوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ اتم کمار ریڈی نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر شریک حیات کے ساتھ اپنی تصویر کو وائرل کیا جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والے پیام مبارکبادی پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام افراد کا میں شکر گذار ہوں جنہوں نے ہمیں یاد رکھا اور شادی کے 35 سال کی تکمیل کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ کوداڑ اور حضور نگر کے عوام کو بطور خاص شکریہ ادا کرتا ہوں جو افراد خاندان کی طرح ہیں اور ہمیشہ سرپرستی کی ہے۔ انہوں نے کوداڑ اور حضور نگر کے رائے دہندوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سنجیدگی اور بے تکان مساعی جاری رکھنے کا عہد کیا۔ کوداڑ اور حضور نگر کے عوام نے گذشتہ تین دہوں کے دوران ہمیں اپنے دلوں میں خاص جگہ دی ہے، ہم دونوں حلقہ جات کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے خود کو وقف کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ اتم کمار ریڈی اور پدماوتی ریڈی کو سیاسی قائدین کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں نے مبارکباد پیش کی۔1