شادی کے نام پر دھوکہ ٹرینی آئی پی ایس عہدیدار معطل

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک ٹرینی آئی پی ایس عہدیدار کو معطل کردیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئیے ۔ ٹرینی آئی پی ایس عہدیدار مسٹر مہیشور ریڈی کے خلاف خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ شادی کے بعد مہیشور ریڈی مکر گیا ہے اور اس کا استحصال کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بھاونا نامی خاتون نے شکایت کی تھی کہ مہیشور ریڈی لو میارج کرنے کے بعد اب شادی سے انکار کردیا ہے ۔ اس ٹرینی آئی پی ایس عہدیدار کے خلاف بھاونا نے جواہر نگر پولیس میں شکایت کی تھی اور سنگین الزامات عائد کیے تھے کہ 200 کروڑ روپئے جہیز کی خاطر مہیشور ریڈی لالچ کا شکار ہو کر اس خاتون کو ٹھکرا رہا ہے اور وزارت داخلہ نے اگلے احکامات تک ٹرینی آفیسر کی تربیت پر روک لگادی ہے ۔۔