شام ، آئل فیلڈ ورکرز کی بس پر حملہ، 10مزدور ہلاک

   

دمشق:مشرقی شام میں آئل فیلڈ ورکرز کو لے جانے والی بس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملہ میں 10مزدور ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق التیم آئل فیلڈ کے کارکنوں کو لے جانے والی بس کو جمعہ کے روز صوبہ دیر از زور میں حملہ کا نشانہ گیا جس میں 10مزدور ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے،حکام کی جانب سے حملہ کی نوعیت یا اس کے پیچھے کون ہو سکتا ہے اس کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملہ شامی کرد فورسز کی جانب سے شام میں متحرک دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کے اعلان کے ایک دن بعد کیا گیا۔ دوسری جانب حملہ کے بعد شامی سکیورٹی اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران 52کے قریب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔