شام میں ہندوستانی سفارت خانہشہریوں کی مدد کیلئے دستیاب

   

نئی دہلی: شام میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود ہندوستانی سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور ہندوستانی شہریوں کی مدد کے لئے دستیاب ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی سفارت خانہ شام کے دارالحکومت دمشق میں کام کرتا رہے گا۔ ہمارا سفارت خانہ شام میں ہندوستانی شہریوں کی مدد کے لیے دستیاب ہے ۔ سفارت خانہ تمام ہندوستانی شہریوں سے رابطے میں ہے اور وہ محفوظ ہیں۔شام میں باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کرلیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ پرامن رہیں اور سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔