انڈین روڈس کانگریس سے مرکزی وزیر کا خطاب، ‘بلیک اسپاٹس’ کے خاتمہ پر زور
حیدرآباد، 19 نومبر ]سیاست نیوز[مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے شعبہ میں کئی تاریخی ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں اور آج سڑک رابطے (روڈ کنیکٹیویٹی) کے معاملے میں ہندوستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ حیدرآباد میں جاری ‘انڈین روڈس کانگریس’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے شاہراہوں کی تیز رفتار اور معیاری تعمیر میں انجینئرس کے کلیدی کردار کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی بنیادی ڈھانچہ (انفراسٹرکچر) کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور قومی شاہراہوں کی تعمیر میں عالمی معیار کو سختی سے ملحوظِ خاطر رکھا جا رہا ہے۔ نتن گڈکری نے کہا کہ بہترین اور معیاری سڑکیں کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کی ضامن ہوتی ہیں اور جب سڑکوں کا جال مضبوط ہوگا تو ملک میں بڑی سرمایہ کاری کی راہیں خود بخود ہموار ہوں گی۔2/m/b