ترکی اور سیریا میں صبح کے اولین ساعتوں 4:17کو مرکزی ترکی میں 7.4اور 7.9کے درمیانی شدت کے زلزلے یں 1500سے زائد کی موت اور 8000سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترکی کے محکمہ آفا ت سماوی اور ایمرجنسی انتظامات کی جانکاری کے بموجب مقامی وقت صبح 4:17کو یہ زلزلہ پیش آیا۔
کھارا من ماراس ہاٹے اور عثمانیہ وہ شہر ہیں جو جھٹکوں کے سبب بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سائپرس‘ لبنان‘ سیریا‘ اردن‘ عراق‘ فلسطین‘ ارمنیا‘ جارجیا او رمصر کے شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ہیں
زلزلے کا زون
دنیا بھر میں ترکی زلزلوں کا مرکز مانا جاتا ہے
ترکی ایمبولنس خدمات کے مطابق نومبر2022میں 6.1شدت سے نارتھ ویسٹ ترکی میں زلزلہ آیاتھا جس میں 50لوگ زخمی ہوئے۔
ایک او رزلزلے جنوری 2020میں ازاگ علاقہ میں پیش آیاتھا جس میں 40لوگ مارے گئے تھے۔
اسی سال اکٹوبر میں 7شدت سے ایگان سمندر میں زلزلے پیش آیاجس میں 114لوگ مارے گئے اور ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے تھے۔