شرمیلا کا جگن کو مکتوب۔ملازمتوں پر شکوک کا جواب دینے کا مطالبہ

   

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی) اے پی کانگریس صدر وائی ایس شرمیلا نے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کو ایک اورمکتوب روانہ کیا ۔ انہوں نے سرکاری ملازمتوں کے سلسلہ میں پیدا شکوک و شبہات کا جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2.30 لاکھ ملازمتوں کو پُرکرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔اس کا کیا ہوا؟ ہر سال یکم جنوری کو جاب کیلنڈر دیا گیا لیکن اس مرتبہ کیوں نہیں دیا گیا؟ ۔