شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ

   

حیدرآباد 29 مارچ (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے اعلان کیا کہ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چار دنوں کے دوران مشرقی، شمالی اور جنوبی تلنگانہ کے اضلاع میں درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ۔اس کے پیش نظر کئی اضلاع کیلئے آرنج الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا کہ گرمی کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے بچا جا سکے ۔بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان بچوں ‘ بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں کیونکہ وہ گرمی کے اثرات سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔زیادہ گرمی والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ گھروں اور دفاتر میں پنکھے ، ایئر کولر یا ایئر کنڈیشنس کا استعمال کریں تاکہ اندرونی ماحول ٹھنڈا رہے ۔