شمالی شام میں 3 دہشت گرد ہلاک

   

طرابلس : شمالی شام میںپی کیکے کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ترک امور دفاع کے مطابق، “دہشتگرد جہاں ترک فوج وہاں” کے تحت ان کا صفایا کرنا جاری ہے، بہادر ترک فوج نے شمالی شام میں جاری چشمہ امن آپریشن کے نتیجے میں تخریب کاریوں میں مصروف پی کیکے کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ کا تجارتی بحری جہاز
سمندر میں غرقاب
انقرہ : ترکیہ کے ضلع انطالیہ کے کھْلے سمندر میں گنی بساو کا پرچم بردار تجارتی بحری جہاز سمندر برد ہو گیا ہے۔ حادثہ میں جہاز کے عملے کے 5 افراد کو بچا لیا گیا اور 9 کی تلاش جاری ہے۔اطلاع کے مطابق انطالیہ قملو جا کے کھْلے سمندر میں گنی بساو کا پرچم بردار بحری جہاز ڈوبنے کی خبر موصول ہونے پر ساحلی سکیورٹی کمانڈ آفس سے منسلک امدادی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔