سیول : شمالی کوریا نے رواں سال روس میں مزید تین ہزار فوجی بھیجے ہیں اور اب بھی وہ ماسکو کو کیف سے لڑنے میں مدد
کے لیے میزائل، توپ خانے اور گولہ بارود فراہم کر رہا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق جنوری اور فروری کے درمیان اضافی 3000 فوجی کمک کے طور پر بھیجے گئے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس بھیجے گئے ابتدائی 11 ہزار شمالی کوریائی فوجیوں میں سے 4 ہزار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ جے سی ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افرادی قوت کے علاوہ شمالی کوریا میزائل، توپ خانے کے آلات اور گولہ بارود کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔اس نے متنبہ کیا کہ “یہ تعداد میدان جنگ کی صورتحال پر منحصر ہے”۔