سیول : جنوبی کوریا کی سرحد پار کرنے والے شمالی کوریا کے پانچ ڈرونزکو مار گرانے میں ناکامی کے بعد ،جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے جمعرات کو کہا کہ فوج کو اپنی فضائی حدود میں مداخلت کا جواب دینے کے لیے اپنی تیاری کو بڑھانا چاہیے۔ شمالی کوریا کی جانب سے ڈرونز کی یہ سرحدی دراندازی پیر کے روز کی گئی، جن میں سے ایک ڈرون دارالحکومت سیول کے قریب تک پہنچ گیا تھا۔ جنوبی کوریا کی فوج پانچ گھنٹہ تک کارروائی کرنے کے باوجود، شمالی کوریا کے ڈرونز کو مار گرانے میں ناکام رہی۔