شمالی کوریا کے قائد سے شرائط کے بغیر ملاقات کیلئے تیار: بائیڈن

   

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے بغیر کسی شرط کے ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ جزیرہ نما کوریا میں سلامتی اور جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونے پر بات چیت کی جا سکے ۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے جاپانی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں (شمالی کوریا) نے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا ہے ، لیکن یہ ابھی بھی میز پر ہے ۔ ہم بغیر کسی پیشگی شرط کے بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کربی نے یہ نہیں بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد کی پیشکش کب کی گئی۔
لیکن کہا کہ بائیڈن انتظامیہ پیانگ یانگ تک پہنچنے کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے ۔لیکن ابھی تک اس (کم) نے اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے ، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنے قومی سلامتی کے مفادات اور اپنے اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے دفاع کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔

ایران میں زمین کا مشاہدہ کرنے والے دو سیٹلائٹس کی تیاری کا آغاز
تہران: ایرانی خلائی ایجنسی (آئی ایس اے ) نے دو زمینی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی تعمیر شروع کردی ہے ۔ تسنیم خبر رساں ادارے نے یہ اطلاع دی۔ تسنیم نے آئی ایس اے کے سربراہ حسن سلاری کے حوالے سے بتایا کہ پارس 3 نامی سیٹلائٹ میں سے ایک ملک کا سب سے جدید اور درست سیٹلائٹ ہوگا جو مدار میں قائم ہونے کے بعد 2 میٹر جیومیٹرک پوزیشن کی ہوبہو تصاویر لینے میں اہل ہے ۔ ایران اب تک 10 سے زائد سیٹلائٹس تیار کر چکا ہے ، جن میں ٹیلی کمیونیکیشن اور ریموٹ سینسنگ شامل ہیں۔