شوہر نے بیوی کا قتل کردیا ‘ مسل سے حملہ

   

حیدرآباد : /27 ستمبر (سیاست نیوز) چکڑپلی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک بہیمانہ قتل کی واردات پیش آئی جس میں شوہر نے اپنی بیوی کے سر پر مسل سے حملہ کرکے قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ باغ لنگم پلی میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ نریندر نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعات کے بعد اپنی بیوی 29 سالہ تیجسوی کے سر پر مسل سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بات کی اطلاع ملنے پر چکڑ پلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس ٹیم ، کلوز ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی تاہم پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ نریندر اور تیجسوی کے درمیان گزشتہ چند مہینوں سے شدید اختلافات چل رہے تھے جس کے نتیجہ میں شوہر نے یہ قتل کیا ۔ پولیس چکڑپلی نے شوہر کے خلاف قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ تاہم نریندر کوگرفتار کرنے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ بy/