شوہر کو بڑھتی عمر پر بیوی نے قتل کردیا

   

ہوشنگ آباد: مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع سے چونکا دینے والی خبر ہے۔ یہاں ایک لڑکی نے ڈھائی سال قبل محبت کی شادی کی تھی اور اس سال اگست میں اس نے اپنے 25 سالہ شوہر کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ وہ اپنے شوہر کی بڑھتی عمر پر شرم محسوس کرنے لگی تھی۔ پولیس نے 28 سالہ عورت کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اپنے شوہر کی خودکشی کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی تھی۔ عورت نے پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ روی شنکر ماتسکر اٹارسی کے شوروم میں کام کرتا تھا۔ دونوں کی دوستی فیس بک پر ہوئی اور بعد میں محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے 2019 میں شادی کرلی، تاہم ایک ہی برادری سے ہونے کے باوجود دونوں کے خاندانوں نے اس کی مخالفت کی۔