حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اپل پولیس اسٹیشن حدود میں واقع آدرش نگر میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق سریش جو پیشہ سے ڈرائیور اور بیوی جیسیکا پیشہ سے نرس ہے ۔ سریش کو اس کی بیوی کے کردار پر شک کے بعد دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ ہفتہ کی صبح بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور سریش نے جیسیکا کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور مقام سے فرار ہوگیا ۔ مقامی عوام کی شکایت پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی دواخانہ کو منتقل کردیا اور سریش کی تلاش شروع کردی ۔۔ ش m/b