شکتی کانتا داس وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری 2مقرر

   

نئی دہلی:ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر شکتی کانتا داس کو ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کا پرنسپل سکریٹری 2 مقرر کیا گیا۔کابینہ کی تقرری کمیٹی کے جاری کردہ حکم کے مطابق داس کی تقرری وزیر اعظم کی میعاد کے ساتھ یا اگلے احکامات تک جو بھی پہلے ہو، ختم ہو جائے گی۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ داس وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری -1 ڈاکٹر پی کے مشر کے ساتھ وزیر اعظم کے پرسنل سکریٹری کے طور پر کام کریں گے ۔