شہر حیدرآباد میں عجیب و غریب موسم

   

حیدرآباد 28 جنوری ( یو این آئی) شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب و غریب موسمی حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن کے اوقات میں گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے ۔ دن اور رات کے اعظم ترین درجہ حرارت میں شہر کے کئی علاقوں میں فرق دیکھا جارہا ہے ۔ بی ایچ ای ایل’ رامچندراپورم میں دن میں اعظم ترین درجہ حرارت31.5ڈگری سلسیس درج کیا گیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 11.6ڈگری سلسیس درج کیا گیا جو معمول سے کافی کم ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے یہ بات بتائی۔ گچی باولی میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت میں کافی فرق محسوس کیا جارہا ہے ۔ مختلف عوامل کے نتیجہ میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی فرق ہورہا ہے جس سے صحت پر اثر پڑرہا ہے ۔