شہر میں بارش کا اثر ‘ حسین ساگر جھیل لبریز ‘ نشیبی علاقوں میں چوکسی

   

حیدرآباد 19ستمبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں کے بیشتر علاقوں اور نواحی علاقوں میں بارش سے حسین ساگر جھیل لبریز ہوچکی ہے اور پانی کی رفتار تیز ہونے پر مجلس بلدیہ حیدرآباد نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو چوکسی اختیار کرنے کی تاکید کرکے نالوں سے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے۔ بلدیہ کے عہدیداروں کے مطابق شہر حیدرآباد میں موجود حسین ساگر جھیل کی مکمل سطح آب 513.41میٹر ہے جبکہ حسین ساگر میں 514.75 میٹر تک کی گنجائش موجود ہے لیکن اب حسین ساگر میں موجود پانی مکل سطح آب کو عبور کرتے ہوئے 513.82 میٹر تک پہنچ چکا ہے ۔عہدیداروں نے بتایا کہ حسین ساگر جھیل میں پانی کی آمد 1430 کیوزک ہے جبکہ اخراج 2680 کیوزک ہورہا ہے۔ محکمہ آبرسانی اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں کا کہناہے کہ اگر محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق بارش کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو ایسی صورت میں حسین ساگر سے بھی پانی کے اخراج کے اقدامات کئے جائیں گے۔3